حیدرآبادانسٹی ٹیوٹ آف ایکسیلنس کے ساتویں اور آخری

   

ٹیلنٹ سرچ HIESET کا ورنگل میں انعقاد،480 طلبہ کی شرکت

حیدرآباد۔/8 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) حیدرآباد انسٹی ٹیوٹ آف ایکسیلنس (HIE) کی جانب سے اس کے ساتویں اور آخری ٹیلنٹ سرچ HIESET2020 کا 8 ڈسمبر اتوار کو ورنگل میں انعقاد عمل میں لایا گیا۔ مسٹر جلال الدین محمد اکبر ( آئی ایف ایس ) نے کہا کہ طلبہ کو ان کے کیریئر کو بہتر بنانے کیلئے اس موقع سے استفادہ کرنا چاہیئے۔ اس طرح وہ ان کے خاندانوں پر بوجھ ڈالے بغیر اہم پروفیشنل کالجس میں داخلہ حاصل کرسکتے ہیں۔ ورنگل میں اتوار کو منعقدہ HIE کے آخری ٹیلنٹ سرچ امتحان میں کھمم، کریم نگر، ورنگل اور اطراف و اکناف کے علاقوں سے 480 طلبہ نے شرکت کی۔HIESET نتائج کے تجزیہ کے بعد میرٹ کے لحاظ سے طلبہ کی عبوری فہرست جاری کی جائے گی۔ فائینل راؤنڈ ایس ایس سی کے نتائج کے بعد سی جی پی اے کی اساس پر اور ایک تحریری ٹسٹ کی اساس پر انسٹی ٹیوٹ کے کیمپس وقارآباد میں منعقد کیا جائے گا۔ مسٹر جاوید ہود نے اس ایونٹ میں شرکت کی اور طلبہ سے خطاب کیا۔ جلال الدین محمد اکبر، کنزرویٹر فارسٹ نے طلبہ سے کہا کہ وہ آئندہ منعقد ہونے والے ایس ایس سی امتحانات پر بھرپور توجہ دیں اور HIESET کے فائنل انٹرویو میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے حیدرآباد انسٹی ٹیوٹ آف ایکسیلنس کے دو سالہ پروگرام میں شامل ہوجائیں اور ان کے خوابوں کو پورا کریں۔ ڈائرکٹر مسٹر جاوید ہود نے کہا کہ HIESET-2020 میں جملہ 3000 طلبہ نے شرکت کی اور یہ انسٹی ٹیوٹ 150 اسکالر شپ طلبہ کو میرٹ کی اساس پر داخلہ دے گا اور طلبہ کی مساوی تعداد کو اس سال پے منٹ زمرہ سے داخلہ دیا جائے گا۔