حیدرآباد:سڑک پر کوڑا کرکٹ ڈالنے پر Kotakمہندرا بنک کو بیس ہزار روپے کا چالان

,

   

حیدرآباد: مجلس عظیم تر بلدیہ حیدرآباد (جی ایچ ایم سی) نے Kotak مہندرا بنک سوماجی گوڑا برانچ کو سڑک پر کوڑا کرکٹ ڈالنے پر بیس ہزار روپے کا چالان عائد کیا ہے۔ جی ایچ ایم سی کو مقامی عوام کی جانب سے شکایت موصول ہوئی تھی کہ بنک کی جانب سے سڑک پر کچرا ڈالا جارہا ہے۔ خیریت آباد سرکل میڈیکل آفیسر بھارگو نارائن محکمہ بلدیہ کے عہدیداروں کے ساتھ معائنہ کرنے کے بعد مذکور ہ چالان عائد کیا ہے۔

مسٹر نارائن نے شہریوں سے درخواست کی کہ شہر کو پاک و صاف رکھنے میں بلدیہ کا تعاون کریں اور سڑکوں و فٹ پاتھوں پر کچرا نہ پھینکیں۔