حیدرآبادمیں درجہ حرارت 40ڈگری ، سڑکیں سنسان 

,

   

حیدرآباد:تلنگانہ بھر میں گرمی شدید اضافہ ہوا ہے ۔ درجہ حرارت 40ڈگری تک پہنچ گیا ہے ۔ جس کی وجہ سے لوگ گھروں میں رہنے کو پسند کررہے ہیں ۔ دھوپ کے وقت سڑکوں سنسان نظر آرہی ہیں ۔

آئندہ کچھ دنوں میں مزید اضافہ کی توقع کی جارہی ہے ۔ گرمی میں اضافہ کے پیش نظر بازاروں میں اے سی او رایئر کولروں کی فروخت میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے۔ گرمی میں اضافہ کی ایک اور وجہ شہر میں بڑھتی آلودگی بھی ہے ۔