حیدرآبادمیں دن کے درجہ حرارت میں اضافہ کا امکان

   

حیدرآباد 19جنوری(یواین آئی)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ حیدرآبادمیں دن کے درجہ حرارت میں اضافہ کا امکان ہے ۔ہندوستانی محکمہ موسمیات حیدرآباد نے پیش قیاسی کی ہے کہ رات کادرجہ حرارت 15ڈگری سلسیس سے زائد رہے گا۔محکمہ نے پیش قیاسی کی کہ دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ کاامکان ہے ۔محکمہ موسمیات نے تلنگانہ کے بیشتر علاقوں میں کہر کاامکان ظاہر کیا ہے ۔