حیدرآباد 17 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) حیدرآباد میں بہت جلد ایک ویکسین تیار کرنے والی یونٹ کا آغاز عمل میں لایا جائیگا جس میں ویکسین تیار کرنے کی خاطر خواہ صلاحیت ہوگی ۔ امریکہ کے ایک اعلی سطح کا وفد امریکی انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ فینانس کارپوریشن کے چیف آپریٹنگ آفیسر ڈیوڈ مرچک کی قیادت میں جاریہ ماہ کے اوائل میں اس سلسلہ میں دستخط کی تقریب میں شرکت کریگا ۔ یہ وفد کئی ممالک کے دورہ پر ہے جس کے سلسلہ میں حیدرآباد بھی آئیگا ۔ اس کا مقصد عالمی صحت اور کووڈ ویکسین تیاری کی سرگرمیوں میں سرمایہ کاری میں اضافہ کرنا ہے ۔ اس وفد میں دوسرے بھی اعلی حکام اور عہدیدار موجود رہیں گے ۔ پہلے یہ وفد جنوبی افریقہ جائے گا اور 24 اکٹوبر کو ہندوستان کا دورہ کریگا ۔ حیدرآباد میں یہ وفد ویکسین تیار کرنے والے ادارہ بیالوجیکل ای کا دورہ کریگا ۔ ویکسین تیاری یونٹ معاہدہ پر دستخط ہونگے ۔