حیدرآباد۔ 29فروری (یو این آئی) کینسرسے متعلق آئی ٹی ملازمین میں بیداری پیداکرنے اور کینسر کے ریسرچ کے لئے فنڈس جمع کرنے کی غرض سے کیوسٹی۔ حیدرآباد نامی تنظیم نے ہفتہ کو پانچ کیلومیٹر کی دوڑ کا اہتمام کیا۔یہ دوڑ کیوسٹی آئی ٹی پارک سے آئی ایس بی روڈ تک نکالی گئی جو بعد ازاں واپس کیوسٹی پارک پہنچی۔کیوسٹی آئی ٹی پارک حیدرآباد کے تقریبا1500ملازمین نے اس رن میں حصہ لیا۔ملاریڈی ہیلت سٹی ڈائرکٹر ڈاکٹر پرینیتی ریڈی نے دیگر اہم شخصیات،ڈاکٹرس کے ساتھ اس رن کو جھنڈی دکھائی۔اس موقع پر ہیری کریگن (کیوسٹی) نے خطاب کیا۔