حیدرآبادمیں 6 اکتوبر کو ڈپٹی کلکٹرس کانفرنس

   

حیدرآباد 3 اکتوبر (سیاست نیوز) وزیر مال پی سرینواس ریڈی نے 6 اکتوبر کو حیدرآباد میں ڈپٹی کلکٹرس کی کانفرنس طلب کی ہے۔ پرنسپل سکریٹری ریونیو نوین متل کے مطابق ڈاکٹر مری چنا ریڈی ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ جوبلی ہلز میں 6 اکتوبر صبح 10.30 بجے ڈپٹی کلکٹرس و اسپیشل گریڈ ڈپٹی کلکٹرس کی کانفرنس منعقد ہوگی۔ ترقیاتی اسکیمات پر عمل کیلئے یہ اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ ضلع کلکٹرس سے خواہش کی گئی کہ وہ متعلقہ ڈپٹی کلکٹرس اور اسپیشل گریڈ ڈپٹی کلکٹرس کو شرکت کیلئے روانہ کریں۔ 1