حیدرآباد: چندرائن گٹہ پولیس اسٹیشن حدود میں ایک ہوٹل میں بحث و مباحثہ کے دوران ہوٹل کے کام والے نے گاہک پر گرم گرم تیل ڈال دیا جس کی وجہ سے گاہک شدید زخمی ہوگیا۔ یہ واقعہ ہفتہ کے روز پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق محمد بن بخشادی جمعہ کے دن اس ہوٹل میں ناشتہ کرنے کے لئے آئے اور انہوں نے ایک پلیٹ پوری کا آرڈر دیا۔ پوری بنانے والے سید ابراہیم نے انہیں پوری کیلئے پندرہ پنٹ کا وقت دیا۔ لیکن آدھے گھنٹہ ہونے کے باوجود بھی محمد بن کو پوری نہیں دی گئی۔
اس کے سید ابراہیم اور محمد بن بخشادی کے درمیان بحث شروع ہوگئی۔ اس کے بعد محمد بن بخشادی ہوٹل سے چلے گئے ا ورکچھ دیر بعد اپنے چار ساتھیوں کے ساتھ دوبارہ واپس ہوٹل آئے اور پوری ماسٹر سید ابراہیم سے جھگڑنے لگے۔ اس جھگڑے کے دوران سید ابراہیم نے محمد بن بخشادی پر گرم گرم پوری تلنے والا تیل ان کے جسم پر ڈال دیئے جس کی وجہ محمد بن بخشادی کا چہرہ او رگلا جھلس گیا اور وہ شدید زخمی ہوگئے۔ چندرائن گٹہ پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔