حیدرآباد۔ گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)نے حیدرآباد کے تاریخی چارمینار کی چاراہم کمانوں میں سے ایک کالی کمان کے قریب غیر مجاز قبضوں کو برخواست کردیا۔قطب شاہی دور کی اس اہم تاریخی یادگار چارمینار کو جانے کیلئے چاروں سمت سے چارکمانوں ، چار کمان، مچھلی کمان، کالی کمان اور سحرباطل کی کمان میں سے ہوکر گذرنا ہوتا ہے ۔محکمہ بلدی نظم ونسق و شہری ترقی کے عہدیداروں کے مطابق ان کمانوں کی بحالی اور تزئین نو کے کام کئے جارہے ہیں تاکہ ان کی تاریخی اہمیت کو برقراررکھاجاسکے اور اس کو اولین ترجیح دی جاسکے ۔اس کامقصد ان کمانوں کو ان کی اصلی حالت میں واپس لانا ہے ۔محکمہ بلدی نظم ونسق و شہری ترقی کے سکریٹری اروند کمار نے اس کمان سے غیرمجاز قبضہ کو برخواست کرنے کی تصویر اپنے ٹوئیٹر ہینڈل پر پوسٹ کی۔ساتھ ہی انہوں نے ایک تصویر بھی پوسٹ کی اور لکھا کہ کمان کی بحالی کے بعد یہ ایسی نظرآئے گی۔