حیدرآبادکے بشمول تلنگانہ میں الیکٹرک گاڑیوں کی مانگ نہیں

   

حیدرآباد۔ 18 جولائی (سیاست نیوز) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں دن بہ دن اضافہ اور بڑھتی فضائی آلودگی کے باوجود حیدرآباد کے بشمول تلنگانہ میں الیکٹرک گاڑیوں کی مانگ میں کوئی اضافہ نہیں دیکھا گیا۔ حیدرآباد میں اس وقت بہت کم تعداد میں الیکٹرک گاڑیوں چلائی جارہی ہیں۔ مینوفیکچررس کی جانب سے پرکشش رعایتیں پیش کئے جانے پر بھی عوام میں ان گاڑیوں کے استعمال کا رجحان نہیں۔ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھاریٹی کے مطابق تلنگانہ بھر میں صرف 9,303 الیکٹرک گاڑیاں چلائی جارہی ہیں ان میں تقریباً 5,500 ای۔کاریں اور 2,390 الیکٹرک ٹو وہیلرس ہیں۔ حیدرآباد میں پٹرول و ڈیزل سے چلنے والی موٹر گاڑیوں کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے جس سے فضائی آلودگی کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔