حیدرآباد8مارچ (یواین آئی) عالمی یوم خواتین کے موقع پر تین روزہ جشن منانے ٹی آرایس کارگذارصدرو ریاستی وزیر تارک راما راوکی اپیل پر مہیلابندھو جشن کے حصہ کے طورپر آج کشائی گوڑہ پولیس اسٹیشن میں خاتون پولیس ملازمین کی شال پوشی کی گئی اور تہنیت بھی پیش کی گئی۔اس موقع پر اُپل رکن اسمبلی بی سبھاش ریڈی نے خواتین کے ساتھ سیلفی بھی لی اور خاتون پولیس ملازمین کی ستائش کی۔انہوں نے کہاکہ ٹی آرایس حکومت نے تین دن تک یوم خواتین منانے کافیصلہ کیا ہے جس کے طورپر خاتون ملازمین پولیس کو تہنیت پیش کرکے ان کے جذبہ کی ستائش کی جارہی ہے ۔ پروگرام میں ڈی سی پی رکشیتا مورتی، سابق ایم بی سی چیرمین ڈی سرینواس، کشائی گوڈا سی آئی منموہن، جنوم پلی وینکٹیشور ریڈی اور دیگر موجود تھے ۔