حیدرآبادی بریانی ، ایرانی چائے بے مثال

   

تلنگانہ کی مہمان نوازی لاجواب‘ مس انڈیا نندنی گپتا
حیدرآباد ۔ 6 ۔ مئی (سیاست نیوز) مس انڈیا نندنی گپتا نے تلنگانہ کی مہمان نوازی کو لاجواب قرار دیتے ہوئے کہا کہ حیدرآبادی بریانی سے ایرانی چائے تک سب کچھ عمدہ ہے۔ مس انڈیا مقابلوں میں حصہ لینے حیدرآباد پہنچنے والی نندنی گپتا نے کہا کہ سارے ملک میں شہر حیدرآباد تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ یہاں کے عوام انتہائی محبت سے پیش آتے ہیں۔ مس انڈیا نے کہا کہ ملک کے کئی شہروں کا دورہ کرچکی ہیں لیکن حیدرآباد جیسی مہمان نوازی کہیں دیکھنے کو نہیں ملی اور نہ ہی لذیذ کھانے کو ملے ہیں۔ یہاں کے عوام میں پیار و محبت زیادہ دیکھنے کو ملا ہے۔ شمس آباد ایرپورٹ پر روایتی انداز میں جو خیر مقدم کیا گیا ہے ، وہ بھی قابل ستائش ہے۔ مس انڈیا مقابلوں کیلئے انعقاد کردہ ایونٹ سے خطاب کرتے ہوئے نندنی گپتا نے یہ بات بتائی۔ اس موقع پر ریاستی وزیر سیاحت جوپلی کرشنا راؤ بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ مس انڈیا مقابلوں میں شرکت کرنے کیلئے حیدرآباد پہنچنے والی حسیناؤں اور مختلف ممالک کے میڈیا نمائندوں کو ریاست کے مختلف سیاحتی مقامات کی سیر کرائی جائے گی۔ محکمہ سیاحت کے سکریٹری جیش رنجن نے کہا کہ یہ مقابلے صرف وی آئی پیز تک محدود نہیں ، عام لوگ بھی اس کا حصہ بن سکتے ہیں۔ حیدرآباد میں مس انڈیا مقابلوں کے انعقاد سے تلنگانہ کی تہذیب ، غذا اور سیاحتی مقامات کے بڑے پیمانہ پر تشہیر ہوگی۔ 2