حیدرآبادی بریانی اور تین دیگر ہندوستانی پکوان دنیا کی ٹاپ 100 ڈشیس میں شامل

   

حیدرآباد۔/12 ڈسمبر، ( سیاست نیوز ) حیدرآبادی بریانی اور تین دیگر ہندوستانی پکوان دنیا کے ٹاپ 100 پکوانوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔ یہ فہرست عالمی شہرت یافتہ ٹریول اور فوڈ گائیڈ ٹسٹ اٹلس (Tast Atlas) نے مرتب کی ہے۔ ٹسٹ اٹلس کی ریکنگ میں ہندوستانی کھانوں کے شاندار ذائقہ کو ٹسٹ اٹلس جو کافی باریک بینی سے ترتیب دینے اور درجہ بندی کیلئے مشہور ہے نے حیدرآبادی بریانی کو اپنی فہرست میں 31 واں مقام دیاہے۔ ہندوستانی کھانوں میں مزید نمایاں مُرغ مکھن ( بٹر چکن ) نے 29 واں مقام حاصل کیا۔ اس کے علاوہ چکن 65 اور قیمہ بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ ٹسٹ اٹلس کی ٹاپ 100 فہرست میں ہندوستانی پکوان جیسے مُرغ مکھن ( بٹر چکن ) 29 واں مقام، حیدرآبادی بریانی 31 واں مقام، چکن 65 کو 97 واں مقام اور قیمہ کو 100 واں مقام حاصل ہے۔ حیدرآبادی بریانی شہر کے پکوانوں میں سرفہرست ہے۔ حیدرآبادی بریانی جو نظام کے شاہی باورچی خانہ کی شاہکار اختراع ہے جو آج بھی اپنی منفرد شناخت رکھے ہوئے ہے۔ ہندوستانی ڈشیس جیسے مُرغ مکھن، چکن 65 اور قیمہ وغیرہ ہندوستان کے متنوع ذائقوں کی مثال ہیں جو عالمی ذائقہ پسندوں کو مسحور کردیتی ہیں۔ ش