حیدرآبادی بریانی اور دیگر ڈشس سے راہول گاندھی کی تواضع

   


محمد علی شبیر کو اہم ذمہ داری،لنچ اور ڈنر میں تلگو ریاستوں کے ویجیٹرین ایٹمس
حیدرآباد ۔28 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کے دوران انہیں لنچ اور ڈنر میں تلگو ریاستوں کی مخصوص غذاؤں سے تواضع کی جارہی ہے۔ راہول گاندھی اور ان کے ساتھ مستقل طورپر یاترا میں حصہ لینے والے قائدین اور کارکنوں کی تعداد تقر یباً 500 سے زائد ہے۔ ان کے لئے ناشتہ اور لنچ میں سادہ کھانوں کا انتظام کیا جارہا ہے۔ فوڈ کمیٹی کے صدرنشین سابق وزیر محمد علی شبیر انتظامات کی راست نگرانی کر رہے ہیں۔ محمد علی شبیر نے آج محبوب نگر میں لنچ اور ڈنر کے موقع پر راہول گاندھی اور ان کی ٹیم کو تلگو ریاستوںکی ویج اور نان ویج غذاؤں سے متعارف کرایا۔ ڈنر میں تقریباً 13 ویجیٹرین ایٹمس موجود ہیں جبکہ نان ویجیٹرین ایٹمس کی روزانہ تبدیلی عمل میں لائی جارہی ہے۔ نان ویجیٹیرین ڈشس کو روزانہ تبدیل کرتے ہوئے ایک نیا ذائقہ فراہم کیا جارہا ہے۔ راہول گاندھی کو نان ویجیٹیرین ڈشس میں چکن فرائی ، چکن 65 اور حیدرآبادی بریانی سربراہ کی گئی۔ ویجیٹیرین غذاؤں میں سلاد ، روٹی ، خورمہ ، بریانی ، رائیتہ ، پلین رائس ، دال ، ویجیٹیبل فرائز ، ویجیٹیبل سالن، سانبر ، رسم ، گھریلو آچار ، دہی ، چار اقسام کے میٹھے اور کٹ فروٹس میں مختلف میوہ جات کو شامل کیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ راہول گاندھی ناشتہ اور لنچ میں انتہائی سادہ غذا استعمال کر رہے ہیں جبکہ ڈنر میں حیدرآبادی غذاؤں سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ انہوں نے تلگو ریاستوں کی ویجیٹیرین اور حیدرآبادی نان ویجیٹیرین غذاؤںکو کافی پسند کیا ہے۔ ر