حیدرآباد : دھن راج گیر پروڈکشنس کی نئی مووی جنوری 2021ء میں (بولوہئو) تھیٹرس میں ریلیز کیلئے تیار ہے۔ دھن راج گیر پروڈکشنس نے اعلان کیا ہے کہ ’’بولوہئو‘‘ ایک مزیدار محبت کی کہانی پر مشتمل ہے اور حیدرآبادی تڑکہ کے ساتھ اس کو بنایا گیا ہے۔ ڈائرکٹر ترون دھن راج گیر نے حیدرآباد کے ذوق کو مدنظر رکھتے ہوئے اس مووی کو بنایا ہے۔ جنوری 2021ء میں اس کی ریلیز متوقع ہے۔ جھانوی دھن راج گیر کے ساتھ انکت راٹھی اس مووی کے اہم کرداروں میں شامل ہیں۔ عدنان ساجد خان اور پریتی نگم نے بھی اس میں اپنا کردار بخوبی نبھایا ہے۔