حیدرآبادی خاتون کی امریکہ میں مشتبہ موت ،شوہر زیرحراست

   

حیدرآباد7اکتوبر(یواین آئی)ایک حیدرآبادی خاتون امریکہ کے نارتھ کیرولینا میں واقع اپنے مکان میں مشتبہ انداز میں مردہ پائی گئی۔اس کی شناخت حیدرآباد کے ایل بی نگر کی رہنے والی 38سالہ جی ونیتا کے طورپر کی گئی ہے ۔ایل بی نگر پولیس اور اس کے رشتہ داروں کے مطابق ونیتا، امریکہ میں اپنے شوہر کے ساتھ مقیم تھی۔حیدرآباد کے ناگول کے سائی نگر میں رہنے والے اس کے والدین کو امریکہ کی پولیس سے اس بات کی اطلاع ملی کہ ان کی بیٹی نے خودکشی کی ہے اور پولیس نے ونیتا کے شوہر کو حراست میں لے لیاہے ۔ونیتا کے والدین نے الزام لگایا کہ شوہر، سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی سے تنگ آکر ان کی بیٹی نے یہ انتہائی اقدام کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ خاندانی جھگڑوں کے سبب ونیتا کئی ماہ تک ناگول میں اپنے والدین کے پاس ہی تھی تاہم جاریہ سال جولائی میں وہ امریکہ گئی تھی۔دوماہ سے اس نے اپنے والدین اور رشتہ داروں سے کوئی رابطہ نہیں کیا تھا۔