حیدرآباد۔ حیدرآبادی شخص امریکہ میں پُراسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔ حیدرآباد کے میڈپلی کا رہنے والا سریدھر نیویارک میں سافٹ ویر انجینئر کے طورپر کام کرتا تھا۔اس کی موت سے اس کی بیوی اور خاندان سکتہ سے دوچار ہوگیا۔اس کی موت 27نومبر کو ہوئی تاہم اس کے ارکان خاندان کو 2دسمبر کو اس بات کا پتہ چلا۔ سریدھر 6سال پہلے اپنی بیوی جھانسی کے ساتھ امریکہ گیا تھا۔اس جوڑے کو پانچ سالہ بیٹا سریجن ہے ۔جھانسی اپنے بھائی کی شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے ہندوستان پہنچی تھی۔وہ کورونا کی وبا کی وجہ سے واپس نہیں جاسکی۔سریدھر نے 26 نومبر کو اپنی بیوی سے آخری مرتبہ بات کی تھی۔