حیدرآبادی شخص دبئی میں راتوں رات کروڑ پتی

   

حیدرآباد ۔ 28 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : خدا جب بھی دیتا ہے چھپڑ پھاڑ کے دیتا ہے ۔ دبئی میں واچ مین کی حیثیت سے کام کرنے والا حیدرآباد کا ایک شخص راتوں رات کروڑ پتی بن گیا ۔ تفصیلات کے مطابق راج ملیا 60 سالہ ساکن نامپلی حیدرآباد دبئی میں بطور واچ مین کا کام کررہا تھا جسے لاٹری کا ٹکٹ خریدنے کا شوق ہے اور اس عادت کے تحت اس نے بگ ٹکٹ نامی لاٹری کا ٹکٹ خریدا ۔ حال ہی میں اعلان کردہ بگ ٹکٹ ملینیر الکٹرانک لکی ڈرا میں راج ملیا فاتح کے طور پر سامنے آیا ۔ لکی ڈرا میں ایک ملین درہم جو تقریبا 2 کروڑ 32 لاکھ 76 ہزار 460 روپئے جیت لیے ۔ راج ملیا نے بتایا کہ وہ گزشتہ 30 سال سے لاٹری کا ٹکٹ خرید رہا تھا ۔ آخر کار 30 سال بعد اس کی قسمت نے اس کا ساتھ دیا اور اس نے لاٹری جیت لی ۔ لاٹری میں جیتی گئی رقم کے متعلق اس نے بتایا کہ وہ یہ رقم اپنے دوستوں کے ساتھ بانٹے گا جنہوں نے اسے ٹکٹ خریدنے میں مدد کی تھی اور باقی رقم وہ اپنے افراد خاندان کے مستقبل کے لیے استعمال کرے گا ۔ لاٹری نے راج ملیا کی قسمت ایک ہی دن میں بدل دی جو چند روپئے کماتے ہوئے اپنے خاندان کی پرورش کررہا تھا اس کی محنت بھی کام آئی ۔۔ ش