حیدرآباد ۔ 3 نومبر (پریس نوٹ) اسکاٹ لینڈ کے گلاسگو میں ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کا حل تلاش کرنے کے لئے عالمی قائدین کی کانفرنس جاری ہے۔ اس کانفرنس میں حیدرآباد پبلک اسکول سے تعلق رکھنے والا طالب علم پون تریشو وجئے کمار گلوبل یوتھ رپورٹ پیش کریں گے۔ پون کو ڈی کاربونائز : گلوبل یوتھ مینی فسٹو پیش کرنے کے لئے آفیشیل سرٹیفکیٹ وصول ہوا ہے۔ پون پراجکٹ کوآرڈینیٹر اناپورنا کے ساتھ اجلاس میں شرکت کے لئے اسکاٹ لینڈ جائیں گے۔ پون ’’بلیو زون‘‘ میں کئے گئے اپنے کام کی تفصیلات پیش کریں گے۔ ڈی کاربونائز : گلوبل یوتھ مینی فسٹو 18 سال سے کم عمر بچوں کی جانب سے دنیا کے سب سے بڑے سنتھیسس موسمی تبدیلی پر کیا گیا کام ہے۔ پون ان 6 بچوں میں شامل ہیں جن کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ان طلباء نے آرٹس سیکشن میں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جو
COP26
میں اس کا مظاہرہ کریں گے۔