حیدرآبادی فرم بحریہ کیلئے خفیہ ڈرونس تیار کرے گی

   

حیدرآباد ۔ 17 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد کی ڈیفنس ٹکنالوجی کمپنی اور انڈین نیوی کی فیوچر سٹک کمبیاٹ ٹکنالوجی ڈیولپمنٹ پارٹنر ، ویرا ڈائنیمکس نے پراجکٹ RAMA ( راڈر آبزریشن اینڈ ملٹی اسپیکٹرل ایڈاپٹیو ) کے آغاز کا اعلان کیا ہے ۔ جو آئندہ نسل کیلئے ایک خفیہ میٹریل ہے جس سے راڈر اور انفریرڈ اسپیکٹرس دونوں میں پلیٹ فارم ویزیبلٹی میں کمی ہوئی ہے ۔ آر اے ایم اے کا زمین ، فضا اور بحریہ میں اہم رول ہوتا ہے اور یہ پراجکٹ راڈر کراس ۔ سیکشن اور تھرمل سگینچرس میں اہم کمی کرتا ہے ۔ اس میٹریل کو ایک وسیع رینج کے پلیٹ فارمس میں استعمال کیا جاسکتا ہے بشمول ان میانڈسسٹم ، نیول ویزیلس اور میانڈایر کرافٹ ۔ ویرا ڈائنیمکس کے سی ای او ، پی سائی تیجا نے کہا کہ RAMA پلیٹ فارم ۔ وائیڈ ان ویزیبلٹی کے ہمارے ویژن کی عکاسی کرتا ہے ۔ یہ محض ایک میٹریل نہیں ہے ۔ یہ مستقبل کی جنگ کیلئے حکمت عملی صلاحیت ہے ۔ ویرا نے بنفورڈ ریسرچ لیابس سے اشتراک کیا ہے جو حیدرآباد میں دفاع کی کمپنی ہے اور خود مختار ڈرونس تیار کرتی ہے ۔ جسے وزارت دفاع سے تین آئیڈیکس ایوارڈس ملے ہیں اور کئی ڈرون پلیٹ فارمس سپلائی کئے ہیں جو ملٹری آپریشنس میں استعمال میں ہیں ۔ حیدرآباد کی یہ فرم بحریہ کے لیے خفیہ ڈرونس تیار کرے گی ۔