حیدرآبادی فرم میں مصنوعی ہاتھ کی تیاری

   

حیدرآباد ۔ 6 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : حیدرآباد کی ٹکنالوجی کمپنی کال بائیونکس کی جانب سے ایک مصنوعی ہاتھ بنایا جارہا ہے جو ان لوگوں کے لیے مفید اور کارآمد ہے ۔ جن کا ہاتھ کسی وجہ سے کاٹ دیا گیا ہے ۔ کمپنی کے سی ای او پرانو کمار نے کہا کہ ’ اس نمونہ کو چند ماہ قبل بنایا گیا اور اب کمپنی نے مختلف گرپ پیٹرنس کے ذریعہ اس پراڈکٹ کو ریفائینڈ کیا ہے جو روزمرہ کے کام کرنے میں معاون ہوں گے ۔ فی الوقت یہ ہاتھ کٹے لوگوں کے پہلے بیاچ کی ٹسٹنگ کررہی ہے اور کمپنی کی بعد کی سرگرمیوں میں پراڈکٹ سرٹیفیکشنس ، مینوفکچرنگ اور ایک اسمبلی لائن شامل ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ دو ماہ میں پیشگی آرڈرس کے لیے اس پراڈکٹ کو کمرشیل بنانے کا منصوبہ ہے ‘ ۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی ہاتھ بنانے میں ہم جو میٹرئیلس استعمال کررہے ہیں وہ میڈیکل ڈیوائسیس میں استعمال کیے جانے والے میٹرئیل سے میل کھاتے ہیں ۔ مسٹر کمار نے کہا کہ یہ دائیں یا بائیں دونوں ہاتھوں کے لیے دستیاب ہوں گے ۔ یہ مصنوعی ہاتھ تین سائزوں میں ہوگا ۔ چھوٹا ، اوسط اور بڑا ۔ ان سب میں ہتھیلی ویسے ہی ہوگی لیکن کلائی سے کہنی تک کا بازو ایڈجسٹیبل ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ فی الوقت مارکٹ میں بعض امپورٹیڈ مصنوعی ہاتھ دستیاب ہیں جس کی قیمت 10 لاکھ روپئے سے شروع ہوتی ہے ۔ ہم اس قیمت کا دسویں حصہ یعنی ایک لاکھ روپئے میں مصنوعی ہاتھ فراہم کرناچاہتے ہیں ۔۔