حیدرآبادی لٹریری فیسٹول سے متعلق خواتین کا سشن

   

حیدرآباد۔ 16 جنوری ( سیاست نیوز ) حیدرآباد لٹریری فیسٹول کے بارہویں ایڈیشن میں شائقین کیلئے کئی منفرد سشن منعقد کئے جا رہے ہیں۔ پروگرام سے قبل کی تقاریب میں
Our Sacred Space
کی بانی نین تارا نندا کمار نے چار معروف خاتون این جی او بانیوں کے ساتھ سشن منعقد کیا ۔ یہ خواتین ملک کے انتہائی مجبور افراد کی فلاح کیلئے کام کیا جاتا ہے ۔ اس سشن کو وائس آف انڈیپینڈنس کا نام دیا گیا تھا جو 15 جنوری کو منعقد ہوا ۔ اس میںچار سماجی کارکنوں پدما کوپلہ ‘ ممتا اچنتہ ‘ ہیمانی گپتا اور ارپنا کرشنن نے حصہ لیا ۔ ان خواتین نے ملک کے انتہائی پچھڑے ہوئے طبقات کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربات بیان کئے ۔ انہوں نے خشک سالی سے شخصی سانحات تک اور پوری برادری کی جدوجہد جیسے امور کا احاطہ کیا اور بعض مسائل کے حل بھی پیش کرنے کی کوشش کی ۔