حیدرآباد 6 جنوری ( سیاست نیوز ) ایک 28 سالہ حیدرآبادی نوجوان محمد محسن علی معاذ آسٹریلیا میں لاپتہ ہوگیا ہے ۔ وہ آخری مرتبہ 30 ڈسمبر جمعرات کو کلیٹن ساؤتھ میں دیکھا گیا تھا ۔ معاذ کے رشتہ دار ایم عزیز شعیب نے اپنے فیس بک پربتایا کہ معاذملبورن میں طالب علم تھا ۔ وکٹوریہ پولیس نے بھی پولیس اسٹیشن کے نمبر کے ساتھ معاذ کی تفصیلات پیش کی ہیں۔ شعیب کا کہنا تھا کہ معاذ چار سال قبل حیدرآباد سے آسٹریلیا اعلی تعلیم کیلئے آیا تھا ۔ وہ میکانیکل انجینئرنگ کر رہا تھا ۔ حال ہی میں اس کی تعلیم مکمل ہوگئی تھی اور وہ ملاممت کی تلاش میں تھا ۔ شعیب نے بتایا کہ معاذ آسٹریلیا میں مستقل سکونت کے امکانات بھی تلاش کر رہا تھا ۔