حیدرآبادی نوجوان امریکہ کے سویمنگ پول میں غرق

   

حیدرآباد ۔ 3 ۔ اکٹوبر : ( ایجنسیز ) : حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کی امریکہ کے سویمنگ پول میں غرق ہونے سے موت ہوگئی ۔ خاندانی ذرائع کے مطابق اٹلانٹا میں ڈیلیوری بوائے کے طور پر کام کرنے والے محمد مصطفی شریف 31 سال پارسل ڈیلیور کرنے کے بعد سویمنگ پول میں گرپڑے اور غرق ہوگئے ۔ پسماندگان میں اہلیہ طاہرہ بانو اور دو چھوٹے بیٹے شہزاد 2 سال اور حمزہ 5 ماہ ہیں ۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔۔