حیدرآباد۔ بیجاپور ہائی وے پر خوفناک سڑک حادثہ، دو افراد بشمول خاتون ہلاک

   

حیدرآباد /10 ستمبر ( سیاست نیوز ) بیجاپور ہائی وے پر پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں دو افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ حادثہ چیوڑلہ پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں ایک کار درخت سے ٹکرا گئی کار میں سوار پردیپ اور سونی برسر موقع ہلاک ہوگئے ۔ جبکہ شدید زخمی دو افراد آریہ اور کرانتی کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ جنہیں مقامی ہاسپٹل میں ابتدائی طبی امداد کے بعد حیدرآباد کے ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 4 ساتھی گذشتہ روز اننتاگیری ہلز گئے تھے اور آج صبح واپسی کے دوران یہ حادثہ پیش آیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع