حیدرآباد8 ستمبر (سیاست نیوز) گنیش وسرجن جلوس کیلئے حکومت نے حیدرآباد ، رنگا ریڈی و ملکاجگری اضلاع میں کل 9 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا ۔ چیف سکریٹری نے جی او آر ٹی 1718 جاری کیا جس میں کہا گیا کہ حیدرآباد و سکندرآباد ، رنگا ریڈی اور میڑچل ملکاجگری اضلاع میں تمام سرکاری دفاتر اسکول ؤ کالجس کو عام تعطیل رہیگی۔ حکومت نے 12 نومبر کے دوسرے ہفتہ کی تعطیل کے بجائے کام کا دن قرار دیا ہے۔ اس دن تینوں اضلاع میں سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے۔