حیدرآباد ، ویڈیو گیم ڈیولپمنٹ کے لیے ملک میں اہم مرکز

   

امریکی قونصلیٹ جنرل کے ’ گیمنگ ڈپلومیسی ‘ پروگرام کا آغاز ، کیتھرائن ہڈا کا خطاب
حیدرآباد ۔ 25 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ) : امریکی قونصلیٹ جنرل حیدرآباد کی جانب سے انڈو ۔ امریکن سنٹر (IAC) کے اشتراک سے ایک سوشیل گیم ڈیزائن پروگرام ’ گیمس فار گڈ ڈیزائننگ گیمس وتھ اے سوشیل امپیاکٹ ‘ یہاں 25 تا 28 جولائی ٹی ۔ ہب پر منعقد کیا جارہا ہے ۔ اس چار روزہ پروگرام کا مقصد حیدرآباد کے ویڈیو گیم ڈیزائنرس کو یہ بتانا ہے کہ وہ سماجی مسائل کو حل کرنے کے سلسلہ میں گیمس بنانے میں ان کی مہارت اور صلاحیتوں کو کس طرح بروے کار لا سکتے ہیں ۔ اس ایونٹ کا افتتاح امریکی قونصل جنرل متعینہ حیدرآباد کیتھرائن ہڈا اور حکومت تلنگانہ کے آئی ٹی سکریٹری جیش رنجن نے کیا ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے امریکی قونصل جنرل نے کہا کہ ’ کئی اختراع کرنے والے ٹکنالوجسٹس ‘ شاندار تعلیمی اداروں اور حوصلہ افزائی کرنے والی مقاصد حکومت کی موجودگی نے حیدرآباد کو ہندوستان میں ویڈیو گیم ڈیولپمنٹ کے لیے تیزی سے ترقی کرنے والا ہب ( مرکز ) بنا دیا ہے ۔ اس ’ گیمنگ ڈپلومیسی ‘ پروگرام کے ذریعہ ذہین مقامی گیم ڈیزائنرس امریکی اور ہندوستانی ماہرین سے مربوط ہوں گے اور گیمنگ کے ذریعہ سماجی تبدیلی پر کس طرح توجہ دی جائے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ مستقبل کی ڈپلومیسی ہے وہ انہیں اس کے بہتر نتائج کی توقع ہے ۔ اس پروگرام میں ایک دو روزہ ورکشاپ شامل ہے جس کی قیادت یونیورسٹی آف سدرن کیلی فورنیا کے میڈیا اینڈ گیم ڈیویژن کے امریکن گیمس ڈیزائن ایکسپرٹ سین بوچرڈ ، امریکن گیمنگ انڈسٹری وئیرن وجئے لکشمن اور آئی آئی آئی ٹی حیدرآباد کی پروفیسر ڈاکٹر کویتا ویموری کریں گے ۔ اس ورکشاپ کے بعد ایک دو روزہ ’ گیم جام ‘ ہوگا جس کے دوران اس میں حصہ لینے والے شرکاء ٹیمس کی شکل میں سماجی مسائل حل کرنے والے ان کے گیمس کے نظریات پیش کریں گے ۔ اس پروگرام سے متعلق مزید معلومات کے لیے محمد عبدالباسط سے 8008433779 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔۔