حیدرآباد آئی آئی ٹی سے بیاگ و والوو ماسک کی تیاری

   

Ferty9 Clinic

پروفیسر مورتی اور طلبہ کی خدمات پر گورنر تلنگانہ کی ستائش
حیدرآباد ۔ 2 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : گورنر تلنگانہ تمیلی سائی سوندرا راجن نے کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کے لیے حیدرآباد آئی آئی ٹی کے پروفیسر بی ایس مورتی اور طلبہ کی جانب سے تیار کردہ بیاگ والوو ماسکس کی سائش کی ۔ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ گورنر نے طلبہ اور پروفیسر کی خدمات کو ناقابل فراموش قرار دیتے ہوئے یہ بیاگ صرف اندرون 5 ہزار روپئے عوام کو دستیاب ہوجائے گا ۔ پروفیسر بی ایس مورتی نے گورنر کو بتایا کہ یہ بیاگ وینٹی لیٹر کے طور پر کام آئے گا ۔ گاؤں کو بھی اس کو آسانی سے منتقل کیا جاسکے گا ۔ راج بھون کے عہدیداروں نے بتایا کہ روزانہ دوپہر میں گورنر اپنے ذاتی مصارف سے راج بھون کے روبرو غریب عوام میں کھانا تقسیم کروا رہی ہیں ۔۔