پولیس کمشنر ناگاراجو سے ملاقات اور ضلع کی صورتحال کا جائزہ
نظام آباد۔ حیدرآباد رینج آئی بی کملاسن ریڈی نے ضلع نظام آباد کا دورہ کرتے ہوئے پولیس کمشنر مسٹر ناگاراجو سے ملاقات کرتے ہوئے تفصیلی طور پر بات چیت کی اور ضلع کی صورتحال کے بارے میں جائزہ لیا اور دو نئے عہدیداروں نے دیگر عہدیداروں کو طلب کرتے ہوئے ان سے بھی ملاقات کی اور آرمور کے دورہ کے موقع پر رکن پارلیمنٹ نظام آباد، ڈی اروند کے قافلے پر ہوئے حملے کے بارے میں تفصیلات حاصل کیں۔ پولیس عہدیداروں نے اروند کے قافلے پر ہوئے حملے کی رپورٹ محکمہ داخلہ کے عہدیداروں کو روانہ کیا۔ حیدرآباد رینج آئی جی کملاسن ریڈی نظام آباد رینج ڈی آئی جی کی حیثیت سے زائد ذمہ داری بھی سنبھال رہے ہیں جس کی وجہ سے اس بارے میں نظام آباد پہنچ کر حملے کے بارے میں تحقیق کی ہے کیونکہ اروند اسپیکر لوک سبھا اور پریو پکیج کمیٹی کو شکایت کرنے والے ہیں۔ قبل ازیں مکمل تفصیلات حاصل کرتے ہوئے رپورٹ تیار کرتے ہوئے انکوائری کے بارے میں مرکزی حکومت کی جانب سے رپورٹ طلب کرنے پر پیش کرنے کے لئے دستیاب رہیں۔ مسٹر کملاسن ریڈی نے ضلع کی امن و ضبط کی صورتحال پر بھی تفصیلی طور پر تفصیلات حاصل کیں۔