حیدرآباد آئی پی ایس عہدیداروں کی اعلیٰ ترین تربیت کا مرکز

   

گذشتہ 5 برسوں سے تلنگانہ میں آئی پی ایس عہدیداروں کی گھٹتی تعداد لمحہ فکر
حیدرآباد ۔ 28 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ سے آئی پی ایس کیلئے منتخب ہونے والوں کی تعداد بتدریج گھٹ رہی ہے ۔ اگر ہم گذشتہ پانچ برسوں کے اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو یہ بات واضح ہے سال 2023-24 میں تربیت مکمل کرنے والے آئی پی ایس افسران میں صرف ایک فیصد کا تعلق تلنگانہ سے ہے ۔ حال میں 77 آر آر آئی پی ایس بیاچ عہدیداروں کے پہلے مرحلے کی تربیت مکمل ہوئی ۔ جملہ 174 امیدواروں نے تربیت مکمل کی جس میں تلنگانہ سے منتخب صرف 2 آئی پی ایس عہدیدار ہیں ۔ ریاست کو 163 آئی پی ایس عہدیداروں کی ضرورت ہے ۔ فی الحال 139 آئی پی ایس عہدیدار برسر خدمت ہیں ۔ ریاست بھر میں سیول سرویس امتحانات میں آئی پی ایس کیلئے منتخب امیدواروں کی تعداد کم وہتی جارہی ہے ۔ آئی پی ایس کیلئے اعلیٰ تربیت فراہم کرنے والی سردار ولبھ بھائی پٹیل نیشنل پولیس اکیڈیمی حیدرآباد میں واقع ہے جب کہ یہاں سے آئی پی ایس کیلئے منتخب ہونے والوں کی تعداد انتہائی کم ہے ۔ گذشتہ پانچ برسوں کی رپورٹس کے مطابق 73 بیاچ میں 4 فیصد 74 ، 75 ، 76 بیاچس میں 3 فیصد تک محدود تھے ۔ 77 ویں بیاچ تک پہونچنے پر یہ ایک فیصد تک محدود ہوگیا ہے ۔ صرف د نے منتخب ہو کر تربیت حاصل کی ہے ۔ تربیت پانے والے آئی پی ایس عہدیدار جو ریاستوں کو مختص کئے جارہے ہیں ان کی تعداد بھی 2 فیصد گھٹ گئی ہے ۔ 73 ، 74 بیاچس میں 3 فیصد مختص کی گئی 75 ویں بیاچ میں 6 فیصد مختص کیا گیا ۔ 76 ، 77 بیاچس میں صرف 2 فیصد مختص کئے گئے ۔ 77 ویں بیاچ میں 4 آئی پی ایس عہدیداروں کو مختص کیا گیا ۔۔ 2