حیدرآباد: آر ٹی سی بس کی ٹکر سے ایک اور شہری کی برسر موقع موت واقع ہوگئی۔ یہ واقعہ چہارشنبہ کے روز عنبر پیٹ پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق متوفی کی شناخت ایس گھنشیام کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ متوفی اپنی بائیک پرسوارتھا بس نے پیچھے سے ٹکردیدی جس کے نتیجہ میں گھنشیام زمین پر گرپڑاجس کے سبب اس کے سرپر شدید زخم آیا او روہ برسرموقع ہلاک ہوگیا۔ ملک پیٹ اے سی پی ایم سدرشن نے بتایا کہ آر ٹی سی بس نمبر روٹ نمبر 115 جو اپل سے کوٹھی جارہی تھی۔ اس دوران یہ حادثہ پیش آیا۔ مذکورہ بس کے کرایہ سے حاصل کئے گئے ڈرائیور مرلی کرشنا حادثہ کے بعد مقام واقعہ سے فرار ہوگیا۔ کیونکہ اسے خوف تھا کہ عوام سے پیٹے گی۔“
![](https://cdn.urdu.siasat.com/wp-content/uploads/2019/10/1fa57881-d50f-466d-bd51-23dd133842c7-225x300.jpg)
ذرائع کے مطابق مہلوک گھنشیام حادثہ کے وقت ہیلمٹ بھی پہناہوا تھاا س کے باوجود اسے سرپر شدید زخم آئے۔ نعش عثمانیہ دواخانہ منتقل کیا گیا ہے۔ڈرائیور کے خلاف غفلت سے گاڑی چلانے کے جرم میں ایک مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایک ایسا ہی واقعہ نظام آباد میں بھی پیش آیا جہاں آ رٹی سی بس کی ٹکر سے ایک شخص کی موت ہوگئی۔ واضح رہے کہ آر ٹی سی ملازمین کی غیر معینہ ہڑتال کے سبب آر ٹی سی محکمہ نے نئے ڈرائیورس کو روزانہ کا اساس پر حاصل کیا ہے۔ ان میں غیر تجربہ کار ڈرائیورس بھی آگئے ہیں جس کے سبب حادثات میں اضافہ ہورہا ہے۔ ڈرائیورس کو روزانہ 1500تا2000روپے دئے جارہے ہیں جب کہ کنڈکٹرس کو 1000تا1500دئے جارہے ہیں۔