حیدرآباد: آغاپور ہ کے لاپتہ لڑکے کی نعش ٹینک بنڈ سے برآمد، واقعہ کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش

,

   

حیدرآباد: ٹینک بنڈ حسین ساگر سے لاپتہ ایک نوجوان لڑکے نعش دستیاب ہوئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ وہ آغا پورہ کے محمود باغ کا ساکن ہے۔ متوفی کے رشتہ داروں نے قتل کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے اپنے پڑوسی پر الزام عائد کیا ہے۔ او ران کے پڑوسی کا تعلق اقلیتی طبقہ سے ہے۔ اور متوفی کا تعلق اکثریتی طبقہ سے بتایا گیا ہے۔ متوفی کے رشتہ داروں نے ماحول کشیدہ کرنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے صورتحال کافی کشیدہ ہوگئی۔

پولیس نے حالات کو دیکھتے ہوئے بھاری پولیس کو تعینات کردیا۔ رات دیر گئے اقلیتی خاندان کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ حالات مزید ابتر جب ہوگئے جب بی جے پی رکن اسمبلی گوشہ محل راجہ سنگھ نے اپنے حامیو ں کے ساتھ علاقہ کا دورہ کیا۔ پولیس فوری حرکت میں آتے ہوئے راجہ سنگھ کو وہاں سے روانہ کردیا۔ ویسٹ زون ڈی سی پی فی الحال رخصت پر ہیں۔ کمشنر پولیس انجنی کمار نے واقعہ تفصیلات معلوم کی او رپولیس کو چوکس رہنے کی ہدایت دی۔

پولیس نے متوفی نوجوان کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کیا ہے۔ پولیس مختلف زاویوں سے تحقیقات کررہی ہے۔ اس سلسلہ میں حبیب نگر پولیس اسٹیشن میں متوفی کے رشتہ داروں نے ایک شکایت درج کروائی۔ پولیس نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ او ردیگر شواہد کے موصول کے بعد ہی مزید کارروائی کی جاسکتی ہے۔