حیدرآباد ائرپورٹ پر کووڈ کا کوئی نیا پازیٹیو کیس نہیں

   

حیدرآباد۔ 4 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) شمس آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر ہفتے کو جوکھم والے ممالک سے جملہ 70 مسافرین پہونچے ہیں اور ان تمام کی اسکریننگ کی گئی اور آر ٹی پی سی آر معائنے کئے گئے ۔ تمام مسافرین کی رپورٹ نگیٹیو رہی ہے ۔ ان تمام کو ہوم کورنٹائن میں بھیجا گیا ہے ۔ گذشتہ دن جو 13 مسافرین کورونا پازیٹیو پائے گئے تھے ان کے نمونوں کی جینوم جانچ چل رہی ہے اور ابھی محکمہ صحت کو ان کی رپورٹ نہیں ملی ہے ۔ حکام نے بتایا کہ اب تک جوکھم والے ممالک سے جملہ 979 مسافرین حیدرآباد ائرپورٹ پہونچے ہیں اور ان میں صرف 13 افراد پازیٹیو پائے گئے ہیں۔