حیدرآباد۔ انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اِسرو ) اور ڈپارٹمنٹ آف اسپیس نے اسکائی روٹ ایر اسپیس کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے تاکہ وہ حیدرآباد میں واقع اسٹارٹ اَپ کے ساتھ ملکر کام کرسکیں۔ یہ اسٹارٹ اَپ چھوٹے سٹیلائیٹ لانچ وہیکلس تیار کرتا ہے۔ اس معاہدہ کے تحت کمپنی کو اِسرو سنٹر میں دستیاب سہولتوں اور ٹیکنیکل ماہرین سے رابطہ قائم کرنے میں آسانی ہوگی۔ اسکائی روٹ کے وہیکل ڈیولپمنٹ پروگرام کے ساتھ یہ ٹیم کام کرے گی۔ اسکائی روٹ کے نمائندوں نے اِسرو کے چیرمین سکریٹری ڈاکٹر کے سیوان سے ملاقات کی اور تیقن دیا کہ یہ اسٹارٹ اَپ اس کی لانچ وہیکل کی ٹسٹنگ اور سرٹیفکیشن کیلئے ہر ممکنہ مدد کرے گا۔