حیدرآباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر اجتماعی فیور اسکریننگ سسٹم

   

حیدرآباد۔ کورونا سے نمنے کیلئے حیدرآباد انٹرنیشنل ائرپورٹ کو یونیسیف کی فنڈنگ سے اجتماعی فیور اسکریننگ سسٹم حاصل ہوا ہے ۔ حکومت ہند نے یہ سسٹم فراہم کیا ہے ۔ ائرپورٹ حکام نے ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ نیا تھرمل اسکانر سیلنگ پر لگائے جانے کے قابل ہے جس کی مدد سے اجتماعی فیور اسکریننگ ممکن ہوسکتی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ یہ سسٹم اسکاننگ کرسکتا ہے اور کسی امکانی متاثرہ فرد کا پتہ چلاتے ہوئے اس کے جسمانی درجہ حرارت کو نوٹ کرسکتا ہے ۔ یہ سسٹم از خود ہی آس پاس کے درجہ حرارت کے مطابق خود کو ڈھال پاتا ہے اور اسے کسی انسانی مدد کی ضرورت نہیں رہتی ۔ اس سسٹم کے ذریعہ معمول سے زیادہ درجہ حرارت والے مسافرین کا پتہ چلانا انتہائی آسان ہوجائیگا ۔ائرپورٹ کے بین الاقوامی آمد حصہ میں پہلے ہی سے تھرمل اسکانرس نصب ہیں اور اب ان میں نئے سسٹم کا اضافہ ہوا ہے ۔