حیدرآباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے زیر اہتمام ایئرپورٹ رن کا انعقاد

   

شمس آباد ۔ 5 جنوری (سیاست نیوز) جی ایچ آر کے زیر قیادت حیدرآباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ کے زیر اہتمام ’’حیدرآباد ایئرپورٹ رن‘‘ کے چوتھے ایڈیشن نے نئی بلندیوں کو چھولیا جس میں تقریباً 4300 رنرز نے 5K اور 10K زمروں میں حصہ لیا۔ ’’رن ان وائنڈ اور رینجوائے‘‘ نے ایئرپورٹ میں اس ایونٹ میں جان ڈال دی۔ مسٹر پردیپ پنیکر چیف ایگزیکٹیو آفیسر نے ہری جھنڈی دکھاکر ایونت کا افتتاح کیا۔ 5K رن میں مرد و خواتین دونوں کے لئے عام زمرہ میں رکھا گیا۔ 10K رن روڑ میں چھ زمرے شامل تھے، 18 سے 39 سال مرد اور خواتین، 40 سے 59 سال مرد اور خواتین اور 60 سال اور اس سے اوپر مرد اور خواتین تھے۔ فاتح کھلاڑیوں کو میڈل اور انعامات سے نوازا گیا۔ پردیپ پنیکر سی ای او نے کہا کہ سالانہ حیدرآباد ایئرپورٹ رن فٹنس اور تفریح کے ذریعہ ایک صحت مند اور زیادہ مربوط کمیونٹی کو فروغ دینے کے عزم کی مثال ہے۔