حیدرآباد: شہر حیدرآباد کے بعض حصوں میں آج دن کے اوقات میں بارش ہوئی۔ سکندرآباد، امیرپیٹ، دلسکھ نگر، جوبلی ہلز، بنجاراہلز، فلم نگر اور دیگر علاقوں میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس بارش کی وجہ سے شہریوں کو گرمی سے قدرے راحت ملی۔ اسی دوران وقارآبادمیں بھی بارش ہوئی۔آج صبح اچانک ہوئی اس بے موسم بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ضلع کے مری پلی، بنٹارم، وقارآباد ٹاون میں یہ بارش ہوئی اور ہوائیں چلنے لگیں۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مدھیہ پردیش سے ٹاملناڈو کے درمیان شمالی ۔ ساحلی طوفانی گرداب کے نتیجہ میں یہ بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ اس طوفانی گرداب کے نتیجہ میں آئندہ تین دنوں کے دوران ریاست کے بیشترمقامات پر بارش کاامکان ہے ۔ 13 تا 15 اپریل کے دوران تلنگانہ کے مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی تا اوسط بارش کا امکان ہے۔