حیدرآباد ۔8۔نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ میں کل 9 نومبر سرکاری دفاتر ، اسکولس اور کالجس کیلئے حیدرآباد ، رنگا ریڈی اور میڑچل اضلاع میں کام کا دن رہے گا۔ چیف سکریٹری شانتی کماری نے اس سلسلہ میں احکامات جاری کئے۔ حکومت نے 17 ستمبر کو گنیش وسرجن جلوس کے موقع پر دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد ، رنگا ریڈی اور میڑچل اضلاع میں عام تعطیل کا اعلان کیا تھا ۔ 17 ستمبر کی تعطیل کے بجائے 9 نومبر دوسرے ہفتہ کی تعطیل کے بجائے کام کا دن قرار دیا گیا ہے۔ حیدرآباد ، سکندرآباد ، رنگا ریڈی اور میڑچل اضلاع کے تمام سرکاری دفاتر ، اسکولس ، کالجس میں 9 نومبر ہفتہ کام کا دن رہے گا اور معمول کے مطابق دفتری امور انجام دیئے جائیں گے۔ 1