حیدرآباد۔ تلنگانہ میں جاریہ موسم گرما گذشتہ کے مقابلہ عوام کو کوئی راحت فراہم نہیں کرسکتا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق تلنگانہ میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے خاص طور پر حیدرآباد میں گذشتہ چند دنوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ درج کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جاریہ موسم گرما میں درجہ حرارت معمول سے 0.14 اور 0.6 ڈگری سیلسیس زائد ریکارڈ کیا جائیگا۔ مارچ اور مئی کے درمیان درجہ حرارت معمول سے کسی قدر کم رہ سکتا ہے جبکہ مئی کے بعد درجہ حرارت میں اضافہ کا امکان ہے۔ 2020 میں تلنگانہ میں اقل ترین درجہ حرارت 44.4 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا۔ جگتیال میں درجہ حرارت 47.2 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا۔ ہنمکنڈہ میں ریاست کا سب سے زیادہ درجہ حرارت 47.8 ڈگری جون 2003 میں ریکارڈ ہوا تھا۔ تلنگانہ میں 2019 میں 64 اور 2020 میں 8 اموات واقع ہوئیں۔