حیدرآباد اور سکندرآباد لوک سبھا حلقوں کے کانگریس قائدین کا اجلاس

   

حکومت کے خلاف عوام میں شعور بیداری ، دھرنا چوک پر یوتھ کانگریس کا احتجاج
حیدرآباد۔6 ۔ستمبر (سیاست نیوز) لوک سبھا حلقہ جات حیدرآباد و سکندرآباد کے تحت دلت ، گریجن آتما گوروا دنڈورا کے کوآرڈینیٹرس کا اجلاس گاندھی بھون میں منعقد ہوا ۔ پردیش کانگریس کی ورکنگ پریسڈنٹ گیتا ریڈی نے اجلاس کی صدارت کی ۔ نائب صدر جی نرنجن ، حیدرآباد پارلیمانی حلقہ کے انچارج محمد فیروز خاں اور تمام اسمبلی حلقہ جات کے کوآرڈینیٹرس نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ہر اسمبلی حلقہ میں شعور بیداری مہم کا فیصلہ کیا گیا تاکہ دلت بندھو اور دیگر اسکیمات سے سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی حکومت کی کوششوں کو بے نقاب کیا جاسکے۔ گیتا ریڈی نے کہا کہ حیدرآباد اور سکندرآباد کے تمام اسمبلی حلقہ جات میں باقاعدہ اجلاس منعقد کرتے ہوئے دلتوں اور گریجن طبقات کو کانگریس حکومت کے دور میں کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا ۔ کوآرڈینیٹرس کو ہدایت دی گئی کہ اسمبلی حلقہ جات کی سطح پر اجلاس منعقد کریں تاکہ عوام حقیقی صورتحال سے واقف ہوں۔ گیتا ریڈی نے کہا کہ حضور آباد ضمنی چناؤ کے پیش نظر ٹی آر ایس حکومت نے دلت بندھو اسکیم کا آغاز کیا ہے ۔ اجلاس میں عظمی شاکر ، واجد حسین ، سید موسیٰ کاظم اور دیگر قائدین نے شرکت کی ۔ مہیلا کانگریس کے علاوہ یوتھ کانگریس اور این ایس یو آئی کی جانب سے شعور بیداری مہم کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ دونوں پارلیمانی حلقوں میں بڑے پیمانہ پر جلسے منعقد کئے جائیں گے۔ گیتا ریڈی نے کہا کہ دلت بندھو کی طرح دیگر طبقات کے لئے بھی امدادی اسکیم کا اعلان کیا جائے ۔ بی سی ، اقلیت اور دیگر طبقات کو حکومت نظر انداز کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی جانب سے حال ہی میں دلتوں کے جلسوں کے انعقاد کے بعد حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے ۔R