حیدرآباد: اپنی خوشدامن صاحبہ کی عصمت ریزی کے الزام میں آر ٹی سی ملازم گرفتار

,

   

حیدرآباد: چندرائن گٹہ پولیس نے اپنی خوشدامن صاحبہ کی عصمت ریزی کے معاملہ ایک شخص کوگرفتارکرلیا۔ چندرائن گٹہ پولیس انسپکٹر رودرا بھاسکر نے بتایا کہ ملزم اپنی فیملی کے ساتھ گذشتہ چہارشنبہ کے روز بالاپور علاقہ میں ایک دعوت میں گیا تھا۔ دعوت ختم ہونے کے بعد ملزم نے اپنے خوشدامن صاحبہ (ساس) سے کہا کہ وہ آپ کے گھر واقع چھتری ناکہ چھوڑدے گا۔

اس کے بعد ملزم نے اپنی ساس کوگاڑی پر بیٹھاکر ان کے گھر چھوڑنے کے بجائے بالاپور میں سنسان علاقہ میں لے گیا او روہاں ساس کی مبینہ طور پر عصمت ریزی کردیا۔“ اس واقعہ کے بعد اس نے ساس کو گھر پر چھوڑدیا اور کسی سے اس بارے میں نہ کہنے کی دھمکی دی۔ متاثرہ خاتون نے اس بارے میں اپنے افراد خاندان کو بتایا اور پولیس میں شکایت درج کروائی۔ پولیس نے تعزیرات ہند کے تحت 376مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ او رمتاثرہ خاتون کو طبی معائنہ کے لئے دواخانہ بھیج دیا۔