حیدرآباد: اپنے آپ کو ڈاکٹر بتاکر لڑکی کو بھگا لے گیا۔ پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل

,

   

حیدرآباد: اپنے آپ کو ڈاکٹر بتا کر ایک لڑکی کو روزگار کا جھانسہ دے کر ایک شخص نے لڑکی کو لے کر فرار ہوگیا۔ پولیس ذرائع نے یہ بات بتائی۔ متاثرہ لڑکی کے افراد خاندان کے مطابق اپنے آپ کو ڈاکٹر بتانے والا دھوکہ باز شخص نے متاترہ لڑکی کے والد یادیا سے رجوع ہوا۔ یادیا علاقہ میں ایک چھوٹی ہوٹل چلاتا ہے۔ اور ان کی لڑکی فارمیسی کورسس میں زیر تعلیم ہے۔

اس شخص نے یادیا سے کہا کہ وہ ان کی لڑکی کو فارمیسی کی روزگار دلائے گا۔ یادیا کو اس نے اپنے کامل اعتماد میں لے لیا۔ اس نے یادیا اور اس کی لڑکی کو اپنی کار میں لے گیا۔ اور کچھ دیر بعد گھر واپس گھر لے آیا او ریادیا سے کہا کہ وہ جاکر گھر میں سے اس کی لڑکی کے دوفوٹو گراف لے آئیں۔ یادیا جیسے ہی کار سے اتر کر گھر کے اندر گیا وہ شخص اس لڑکی کو اس کار میں موجود تھی لے کر چلا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ اس مفرور شخص کی تلاش اور لڑکی کو بچانے کے لئے خصوصی ٹیمو ں کو تشکیل دیا گیا ہے۔