حیدرآباد: ایرم منزل میں موجود مندر کا کیا ہوگا۔

,

   

حیدرآباد: حیدرآباد کی تاریخی عمارت ”ایرم منزل“ کو منہدم کر کے وہاں پر ایک عالیشان سکریٹریٹ تعمیر کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے سنگ بنیاد رکھ چکے ہیں۔ حالانکہ کئی تنظیموں اور کئی لوگوں کی جانب سے اس تاریخی شاہکار کو منہدم نہ کرنے کی انتھک کوششیں کی گئی۔ یہاں تک کہ اس کے معمار نواب فخر الملک کے ورثا ء نے بھی وزیراعلیٰ سے اس کے منہدم نہ کرنے کی اپیلیں کرچکے ہیں۔ لیکن وزیر اعلی کے سی آر نے کسی کی ایک نہ سنی اور سکریٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ ایرم منزل میں ایک قدیم مندر بھی موجود ہے۔ جہاں روزانہ پوجا کی جاتی ہے۔ ایریگیشن اینڈ کامانڈ ایریہ ڈیولپمنٹ (آئی سی اے ڈی) کا اسٹاف روزانہ اس مندر میں پوجا کی رسم ادا کرتے ہیں۔ اس مندر کا نام ”رینوکا دیوی ٹیمپل“ ہے۔

یہاں پر اس مہینہ کی چار تاریخ کو بونال کا تہوار منعقد کیا جانے والا ہے۔ شائد اس سال کا بونال تہوار اس مندر کا آخری تہوار ہوسکتا ہے۔ آئی سی اے ڈی کی خواتین اسٹاف اس معاملہ میں نہایت سنجیدہ ہیں۔ آراینڈ بی محکمہ نے اخباری نمائندوں کوبتایا کہ اس تاریخی عمارت کے ساتھ ہی اس مندر کوبھی منہدم کردیا جائے گا۔ لیکن ہم مندر کے حوالہ نہایت سنجیدہ ہیں۔ ہم نے وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ سے نمائندگی کی ہے کہ ا س مندر کو ویسے ہی رکھا جائے۔ آئی سی اے ڈی کے اسٹاف نے بتایا کہ یہ مندر کو اسٹاف کے عطیہ سے ایرم منزل کے سامنے تعمیر کیا گیا تھا۔ عطیہ دہندگان کے نام مندر میں نقش کئے گئے ہیں۔ یہاں پر ہر سال بونال کا تہواربہت دھوم دھام سے منایا جاتا ہے۔ تقریبا تین سو خواتین عملہ، اور دیگر محکمہ جات کے عملہ بتکما اور نوراتری تہوار کے دوران یہاں پوجا کرتے ہیں۔ آئی سی اے ڈی میں کام کرنے والی ایک خاتون جو اس مندر میں پچھلے تیس سال سے پوجا کرتی آرہی ہے انہوں نے بتایا کہ اس مندر میں بتکما،بونال اور دسہرہ بڑی دھوم دھام سے منایا جاتا ہے ۔

اب ہم اس مندر کے تعلق نہایت فکر میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ حکومت کو چاہئے کہ کہیں دوسری جگہ اس مندر کومنتقل کریں یا ایک نئی مندر تعمیر کریں۔ ایک دوسری خاتون نے بتایا کہ میں یہاں ہر جمعہ پوجا کرتی ہو ں۔ رینوکا دیوی جی میری ہر ترقی کرتی ہیں۔ میرے خیال میں وزیر اعلی اس مندر کے تعلق سے مثبت خیال پیدا