سرکردہ سیاسی قائدین کا بھی اہم رول : شاہنواز حسین سابق مرکزی ہوا بازی کا بیان
حیدرآباد ۔ 24 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : سابق مرکزی وزیر و سینئیر بی جے پی لیڈر شاہنواز حسین نے حیدرآباد ایرپورٹ کے نام راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد رکھنے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ اس نام کو رکھنا غلط ہے کیوں کہ ایرپورٹ کا نام سابق وزیراعظم پر رکھا گیا جس میں ان کا کوئی رول ہی نہیں ہے ۔ بہار دیوس 2025 سے مخاطب کرتے ہوئے شاہنواز حسین نے کہا کہ اس ایرپورٹ کی تعمیر و ترقی کا سہرا صرف تین لوگوں کو جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب شمس آباد میں ایرپورٹ منظور ہوا تب وہ شہری ہوا بازی کے وزیر تھے اور سابق وزیر دفاع جارج فرنانڈس اور متحدہ آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو کی مشترکہ کوششوں کے بعد ایرپورٹ منظور ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ ایرپورٹ کی منظوری کے لیے وہ خود ڈیفنس منسٹر اور چندرا بابو نائیڈو آپس میں مسلسل ربط بنائے ہوئے تھے اور اس کی تکمیل کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کئے جارہے تھے ۔ مرکز میں بی جے پی اور ریاست میں تلگو دیشم قائم تھی ۔ لیکن 2008 میں مرکز میں کانگریس حکومت اقتدار پر آئی اور سونیا گاندھی نے ایرپورٹ کا نام راجیو گاندھی کے نام سے رکھ دیا ۔ جس کی اطلاع ہم تینوں کو بھی نہیں دی گئی ۔ اس پراجکٹ میں سابق زیراعظم اٹل بہاری واجپائی کا بھی اہم رول کا ذکر کیا ۔ شاہنواز حسین نے اپنی تقریر کے دوران مودی کی قیادت میں بہار کے بنیادی ڈھانچے میں ہونے والی ترقی کا بھی ذکر کیا ۔۔ ش