حیدرآباد ایر پورٹ آپریٹر کے خلاف سی سی آئی حکم پر ہائی کورٹ کا التواء

   

نئی دہلی۔/23 اکٹوبر، ( پی ٹی آئی) جی ایم آر انفراسٹرکچر نے چہارشنبہ کو کہا کہ تلنگانہ ہائی کورٹ نے طیاروں کی دیکھ بھال مرمت و درستگی کی فراہمی کے معاملہ میں مبینہ غیر مسابقتی تجارتی عمل کے ضمن میں حیدرآباد ایر پورٹ چلانے والے ادارہ کے بارے میں تحقیقات سے متعلق ہندوستانی مسابقتی کمیشن ( سی سی آئی ) کے جاری کردہ احکام پر التواء جاری کردیا ہے۔ جی ایم آر انفراسٹرکچر کے ترجمان نے چہارشنبہ کو اپنے بیان میں کہا کہ سی سی آئی کے حکم پر تلنگانہ ہائی کورٹ نے 16 اکٹوبر کو التواء جاری کیا۔