حیدرآباد(تلنگانہ): چکڑپلی پولیس اسٹیشن کے ایک پولیس کانسٹبل کو کورونا وائرس کا مثبت ٹسٹ پایا گیا۔ پولیس عہدیداروں نے بتایا کہ مذکورہ کانسٹبل گاندھی ہاسپٹل کے پاس ڈیوٹی انجام دے رہاتھا جہاں کویڈ۔19 کے مریضوں کو رکھا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق وہ پچھلے ایک ہفتہ سے سخت بخار میں مبتلا تھا۔ اسے فوری گاندھی ہاسپٹل لیجایا گیا جہاں اس کا کویڈ 19 ٹسٹ کیا گیا جس پر پتہ چلا کہ وہ بھی اس وائرس سے متاثر ہے۔وہ ترکایمجال ضلع کے قریب موناگانارو گاؤں کا متوطن بتایا گیا۔ واضح رہے کہ یہ شخص محکمہ پولیس کا دوسرا متاثر ہ شخص ہے۔ اس سے قبل سیف آباد پولیس اسٹیشن کا ایک کانسٹبل بھی اس وائرس سے متاثر پایا گیا تھا۔