حیدرآباد : بزرگ میوہ فروش سے بد کلامی کرنے پر پولیس عہدیدار کا تبادلہ 

,

   

حیدرآباد: تلنگانہ پولیس ہمیشہ فرنڈلی پولیس کا دعویٰ کرتی ہے ۔ اور شہریوں سے خوش اخلاق سے پیش آنے کا دعویٰ کر تی ہے ۔ لیکن پچھلے کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوا ۔ جس میں ایک ٹرافک پولیس عہدیدار ایک غریب میوہ فروش سے انتہائی بد تمیزی سے پیش آیا ہے۔ دوران گفتگو گندی گالیاں دے رہا ہے ۔ پولیس اعلیٰ عہدیدار اس سلسلہ میں سنجیدگی کا اظہار کیا او راس پولیس عہدیدار کا دوسری جگہ تبادلہ کردیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق ٹرافک پولیس عہدیدار مسٹر امجد نے ٹولی چوکی علاقہ میں ایک میوہ فروش سے انتہائی بد تمیزی پیش آیا او ر اس غریب کو گندی گالیاں بھی دیں ۔ اس بزرگ میوہ فروش کا قصور یہ تھا کہ وہ بنڈی ڈھکیل کر بہت تھک چکے تھے اس لئے انہوں نے سڑک کے کنارے بنڈی روک کر کچھ دیر بیٹھ گئے ۔ پولیس عہدیدار مسٹر امجد اس بزرگ پر برس پڑے ۔ میوہ فروش بزرگ پولیس عہدیدار سے گذارش کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔

پولیس اعلیٰ عہدیداروں نے اس کا سخت نوٹ لیا اور عہدیدار کا تبادلہ عمل میں لایا ۔

YouTube video