50 تا 59 منزلہ عمارتیں تعمیر ہوں گی ، ایچ ایم ڈی اے کی منظوری
حیدرآباد ۔ 29 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : ممبئی کے بعد حیدرآباد کو اونچی بلڈنگس (اسکائی اسکریپرس ) کے معاملہ میں ملک میں دوسرا مقام حاصل ہونے جارہا ہے ۔ حیدرآباد میٹرو پولیٹن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی (HMDA) نے حال میں 50 تا 59 فلورس کی 10 بلڈنگس کے پلانس کو منظوری دی ہے ۔ یہ تمام ملٹی اسٹوریڈ بلڈنگس حیدرآباد کے آئی ٹی کاریڈار میں تعمیر کی جارہی ہیں ۔ ان میں پانچ بلڈنگس کوکہ پیٹ میں گولڈن مائیل اور نیویویس لے آوٹ میں تعمیر ہوں گی ۔ ان نئی بلند عمارتوں سے جلد ہی حیدرآباد کی اسکائی لائن بدل جائے گی ۔ بلڈرس اور کارپوریٹ کمپنیز جنہوں نے کوکہ پیٹ میں نیویویس میں اہم پلاٹس ( 13 پلاٹس ) ( 45.33 ایکرس ) اور بدویل میں ( 14 پلاٹس ، 100 ایکرس ) حاصل کئے ہیں ۔ بلند عمارتوں کی تعمیر کی اجازت کے لیے ایچ ایم ڈی اے سے رجوع ہوں گے ۔ چارمینار اور قلعہ گولکنڈہ سے مشہور شہر حیدرآباد اب جلد ہی بلند عمارتوں کا شہر بن جائے گا اور بلند ترین اسکائی اسکریپرس کے معاملہ میں بنگلورو اور چینائی کو پیچھے کردیگا ۔۔