حیدرآباد ۔ 14 اگست (سیاست نیوز) عام دنوں میں حیدرآباد تا تروپتی ہوائی جہاز کے ٹکٹ کی قیمت کم از کم 2 ہزار روپئے پائی جاتی تھی۔ کوویڈ کے سبب شدید نقصان کا سامنا کررہے اس شعبہ کو فائدہ پہنچانے کیلئے مرکزی وزات شہری ہوا بازی نے مئی کے مہینے سے قیمتوں میں تبدیلی کردی ہے۔ اب یہ اقل ترین قیمت 3,300 روپئے تک پہنچ گئی ہے لیکن اب اس اقل ترین قیمت میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کے مطابق اب تروپتی جانے کیلئے 3,900 روپئے ادا کرنے ہوں گے۔ آئندہ یہ اخراجات موجودہ حالات میں صرف ایک طرف سفر کے ہوجائیں گے جبکہ اس خرچ میں آمدورفت مکمل ہوجایا کرتی تھی۔ اس لحاظ سے حیدرآباد سے بنگلور جانے کیلئے سابق میں 1800 روپئے درکار تھے اور ہوائی جہاز کے اداروں (ایرویز) کی مراعات اور اسکیمات سے یہ سفر 1400 میں ممکن تھا لیکن وزارت کے حالیہ فیصلے کے بعد حیدرآباد تا بنگلور ہوائی جہاز ٹکٹ کی اقل ترین قیمت 4,500 روپئے مقرر کی گئی ہے۔ ڈومیسٹک ایئرسرویسس کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے مرکزی وزارت شہری ہوا بازی نے حالیہ دنوں احکامات جاری کئے۔ کوویڈ۔19 اور لاک ڈاؤن کے بعد مئی کے مہینے سے ڈومیسٹک ایئر سرویسیس کا آغاز ہوا۔ ایرویز کے نقصانات اور کمزور پڑرہے اس شعبہ کو دیکھتے ہوئے وزارت نے یہ فیصلہ لیا۔ تاہم ساتھ ہی شہریوں کیلئے بھی سہولت فراہم کرتے ہوئے فاصلہ پر بھی نئی شرائط کو عائد کیا گیا ہے۔ تازہ احکامات کے مطابق مقررہ قیمتوں کے علاوہ مسافرین کو سیفٹی فیس، یوزر ڈیولپمنٹ چارجس، جی ایس ٹی علحدہ طور پر ادا کرنے ہوں گے جبکہ مختلف تقاریب اور موقعوں پر دی جانے والی رعایتیں اور پیشکش اب شاید ان شرائط اور تازہ احکامات کے بعد نہیں رہیں گے۔ اس لحاظ سے مسافرین پر سفر بوجھ بڑھنے والا ہے اور اس بوجھ سے شہریوں کو کسی بھی حال سامنا کرنا پڑے گا۔