حیدرآباد 19 جون (یو این آئی) حیدرآباد سے تروپتی جانے والا اسپائس جیٹ کا طیارہ ٹیک آف کے کچھ دیر بعد تکنیکی خرابی پر ایرپورٹ واپس ہوگیا۔ طیارہ صبح 6 بج کر 10 منٹ پر روانہ ہونے والاتھا، 6 بج کر 19 منٹ پر روانہ ہوا اور توقع تھی کہ یہ صبح 7 بج کر 40 منٹ پر تروپتی پہنچے گا تاہم، طیارہ نے اڑان بھرنے کے تھوڑی ہی دیر بعد واپس شمس آباد ایرپورٹ ہنگامی لینڈنگ کی۔